سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے حکومت کی معاشی ترقی کے دعوے پر پھر تنقید کردی۔
ایک بیان میں محمد زبیر نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کا حوالہ دیتے ہوئے معاشی اشاریے پر تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب ملکی تاریخ میں کم ترین یعنی منفی 9 اعشاریہ 4 فیصد پر ہے۔
سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے ترجمان نے مزید کہا کہ 2018ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 12 فیصد پر تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایک اور معاشی اشاریہ خراب صورتحال سے دوچار ہے۔
محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب موثر ٹیکس مینجمنٹ کا اہم اشاریہ ہوتا ہے۔