• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں جماعت اسلامی کا القدس ملین مارچ کا انعقاد


جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطیینوں کے حق میں پشاور میں لبیک القدس ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 ملین مارچ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مارچ سے  امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے جبکہ فلسطینی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل ٹیلفونک خطاب کریں گے۔

القدس مارچ کے لیے جی ٹی روڈ پر سردار گڑھی سے چمکنی تک پنڈال تیار کیا گیا ہے۔

صوبائی امیر جماعت اسلامی سینیٹیر مشتاق احمد خان کے مطابق ملین مارچ کے حوالے سے ایک ملین سے زائد دعوت نامے بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کا مقصد اقوام عالم کے سامنے فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور بربریت اُجاگر کرنا ہے۔ لبیک القدس ملین مارچ میں اقلیتی برادری کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔

تازہ ترین