وزیرِدفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی قیادت سے دھرنے اور احتجاج سے متعلق سوالات پوچھ لیے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک نے استفسار کیا کہ میں پوچھتا ہوں، کہاں گیا پی ڈی ایم کا دھرنا؟ کہاں گیا ان کا حکومت مخالف احتجاج؟
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے، یہ چاہیں تو جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں۔
بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پیشگوئی کی کہ اس میں نئے ٹیکسز نہیں لگائے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائے گا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا۔
پرویز خٹک نے یقین کے ساتھ کہا کہ عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا۔