حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ تعلیمی نظام کی بحالی کے لیے بڑا قدم اٹھالیا۔
حکومت نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے اسٹاف کے لیے الگ ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اساتذہ اور معاون اسٹاف کے لیے ملک بھر کی تمام تحصیلوں میں خصوصی ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر کے تمام ویکسینیشن سینٹرز پر اساتذہ کے لیے الگ کاؤنٹر بھی مختص کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خصوصی کاؤنٹر اور سینٹرز اساتذہ اور اسٹاف کی مکمل ویکسی نیشن تک کام جاری رکھیں گے۔
وزارت صحت کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ اور اسٹاف کو واک ان سہولت دے دی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے 5 جون تک اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی نے اساتذہ کے لیے تحصیل سینٹر اور خصوصی کاؤنٹر کی منظوری دے دی ہے۔