• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے علاقے قادر پوراں کی کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر 40 گھنٹوں بعد بھی مکمل طور پر قابو نہ پایا جا سکا، آگ سے جھلس کر 4 افراد زخمی ہوگئے۔

فیکٹری کے 3 گوداموں کی چھتیں گرگئیں، کاٹن فیکٹری سے ملحقہ 5 رہائشی گھروں کو بھی خالی کرا لیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ بجھانے والا کیمیکل نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین