• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏نون لیگ کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے آئی ایم ایف پر بیان حیرت انگیز ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج تک پاکستان نےآئی ایم ایف سے 13 اعشاریہ 79 ارب ڈالر لیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان میں سے پیپلز پارٹی نے 47 فیصد اور ن لیگ نے 35 فیصد قرض اٹھائے، باقی تمام حکومتوں نے مل کر 18 فیصد قرض لیا۔

انہوں نے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

تازہ ترین