• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی تین سال میں گوادر میں بارہ ہزار نوکریاں فراہم کی گئیں، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈھائی تین سال میں گوادر میں بارہ ہزار نوکریاں فراہم کی گئیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ  گوادر پورٹ پوری طرح آپریشنل ہے، پورٹ ٹریفک بڑھانے پر توجہ دےرہے ہیں، گوادر پورٹ سے سامان کی ترسیل کیلئے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ پر کام کافی تیزی سے ہورہاہے، وزیراعظم نے نوکریاں فراہم کرنےکیلئے خصوصی زور دیا ، وزیراعظم نے بچوں کی ووکیشنل ٹریننگ پر بھی زور دیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر میں سپورٹ اسٹرکچر پر کام تیزی سے چل رہاہے، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظور ہوچکاہے، عمل درآمد کی اسٹیج ہے، تمام بلڈرز سے بھی مشاورت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کی ترقی میں مستقبل میں تیزی نظر آئےگی، گوادر کے بارے میں بہت غلط تاثر پیش کیا جاتارہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم 8 کا ایک سیکشن رہ گیا تھا جو متبادل راستہ ہے، جس پر کام تیزی سےجاری ہے، جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، جنوبی بلوچستان کے علاقوں میں سڑکیں بنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں چین کے تعاون سے اسپتال بھی بن رہاہے، بلوچستان کے کسانوں کے ساتھ ملاقات بھی ہے، زراعت کاپلان سی پیک فیز ٹو کا حصہ ہے، ماہی گیروں کے تمام مسائل حل کریں گے۔

تازہ ترین