• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ: حفاظتی انتظامات سے متعلق درخواست، انچارج کینجھر جھیل طلب

سندھ ہائی کورٹ میں کنیجھر جھیل پر حفاظتی انتظامات کے متعلق درخواست پر عدالت نے انچارج کینجھر جھیل کو طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کینجھر جھیل پر حفاظتی انتظامات کے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود انچارج کینجھر جھیل پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد کینجھر پر تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی رپورٹس بھی جمع کروائی جاچکی ہیں اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو الگ بات ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہم نے تسلی کے لیے انچارج کینجھر جھیل کو طلب کیا تھا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ شہریار مہر نے کہا کہ انچارج کینجھر جھیل بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر انچارج کینجھر جھیل کو طلب کرلیا جبکہ انچارج سے حفاظتی انتظامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین