لاہور،جڑانوالہ (کرائم رپورٹر سے، نامہ نگار)لاہور اورجڑانوالہ میں خاتون سمیت دو افراد نے اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لاہورکے علاقہ گارڈن ٹائون کے علاقہ میں نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، گارڈن ٹائون میں اوکاڑہ کے رہائشی 18سالہ سلمان نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات پرزہر کھا کرخود کشی کر لی،جسے فوری جناح ہسپتال منتقل کیا گیالیکن جانبر نہ ہو سکا ،تاہم پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب گھریلو حالت سے تنگ شادی شدہ خاتون نے خود کشی کر لی ۔ اڈا لنڈیانوالہ کے قریب نواب شیرٹاؤن کی رہائشی سمیعہ بی بی کا آئے روز خاوند کیساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز اس نے تنگ آکر زہر یلی گولیاں کھالیں اسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکی۔