• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر 2 حملے، 4 اہلکار شہید، 8 زخمی

لاہور (مانیٹرنگ سیل)کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر 2دہشت گرد حملے کئے گئے جن میں 4ایف سی اہلکار شہید،8زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں 4سے 5دہشت گردمارے گئے اور7سے 8دہشت گرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا حملہ کوئٹہ میں پیر اسماعیل کے قریب کیا گیا جس میں دہشت گردوں نےایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4ایف سی اہلکار شہید، 6زخمی ہوگئے۔جبکہ 4سے 5دہشت گردمارے گئے اور7سے 8دہشت گرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا کہ دوسرے حملے میں تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔اس حملے میں 2ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

تازہ ترین