• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالقرنین بھی فلک شبیر کے نقشِ قدم چل پڑے

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے گلوکار فلک شبیر کی طرح اپنی اہلیہ، پاکستان کی صفِ اول کی ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو گلاب کا پھول پیش کر دیا۔

پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ سارہ خان سے شادی کی تھی۔

شادی کے بعد سے فلک شبیر ہر آنے والے دن سارہ خان کو لازمی ایک پھول  دیتے ہیں، فلک شبیر کی اس عادت کو سارہ خان سمیت دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

اب فلک شبیر کے اس رنگ میں ذوالقرنین بھی رنگ گئے ہیں، ذوالقرنین نے بھی اپنی اہلیہ کنول آفتاب کو لال گلاب پیش کرتے ہوئے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔


ذوالقرنین اور کنول آفتاب کی یہ ویڈیو انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے۔ 

تازہ ترین