• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا مکمل ڈیٹا طلب

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا مکمل ڈیٹا طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت کا درخواست گزار سے کہنا تھا کہ آپ کتوں کیلئے درخواست لیکر عدالت پہنچ گئے ہیں، جانوروں کی بہبود کا کام کر رہے ہیں، انسانی حقوق کو بھی دیکھیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں منگل کو کراچی میں آوارہ کتوں کو مارنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں کتوں کو گولی مار کر ہلاک کیا جارہا ہے، اس سلسلے کو روکا جائے۔ وکیل عبداللہ نقوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کا تحفظ لازم ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کتوں کو مارنے پر درخواست گزار کو افسوس ہے۔ اس پرعدالت نے استفسار کیا کہ کتے انسانوں کو کاٹ رہے ہیں اور روزانہ ایسے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،اس پر درخواست گزار کو افسوس نہیں؟۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کتے کتنے بچوں اور شہریوں کو کاٹتے ہیں؟۔جسٹس اظہر رضوی نے درخواست گزار کو کہا کہ آپ اینمل ویلفیئر کا کام کررہے ہیں،ہیومن رائٹس کو بھی تو دیکھیں۔جن بچوں کو کتے کاٹ رہے ہیں اسکا دکھ نہیں؟۔

تازہ ترین