• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیانیے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ بیانیے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، کئی سال اور سیکڑوں پیشیاں ہو گئیں، کیمرے لگا کر عوام کو بتایا جانا چاہئے کہ کونسی کرپشن ہوئی ہے، چیئرمین نیب میں ہمت ہے تو کیمرے لگائیں،نیب نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،پی پی اور اے این پی، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں، اس حکومت کے سیکڑوں ارب روپے کے کرپشن کیسز نیب کو نظر نہیں آتے،عوام کی جیبوں سے نکالے گئے چھ سو ارب روپے کی تفتیش ایک سینئر کر رہا ہے، احتساب عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہا این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن دو ماہ کیلئے ملتوی کر دیں، کیا این سی او سی کا الیکشن ملتوی کرنے کا کہنا آئینی ہے،یہ عوام کی رائے کو توڑنے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے، جو گلگت میں کیا گیا وہی آزاد کشمیر میں کرنے کی کوشش ہے،پوری مشینری لگی رہی لیکن ن لیگ کا ایک بندہ نہیں توڑ سکے، پاکستان کا الیکشن چوری ہوا اسکے اثرات اب دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین