• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ پردونئے یوٹرن بننے سے ٹریفک روانی میں بہتری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہرکی مرکزی شاہراہ مری روڈ پردونئے یوٹرن بننے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آگئی ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہراقبال نے چارج سنبھالنے کے بعدشہرمیں ٹریفک جام رہنے کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے بعض اقدامات کئے ۔ اس حوالے سے انہوں نے رمضان المبارک سے ایک روز پہلےلیاقت باغ چوک اورمریڑچوک کراسنگ کوڈیوائدڑلگاکربندکرادیاجب کہ جنگ بلڈنگ کے سامنے اور شاہ دی ٹالیاں کے قریب ایجوکیشن آفس کے سامنے دونئے یوٹرن بنادئیے جس سے ٹریفک کے بہاؤمیں روانی میں بہتری آگئی ہے۔ مریڑچوک چوک کراسنگ بندہونے سے یہاں ٹریفک کازوربڑھ گیا تھا جسے کم کرنے کے لئے چنددن بعداسے دوبارہ کھول دیاگیا جس سے مزیدبہتری آگئی۔ اس سے قبل مریڑچوک سے لیاقت باغ چوک کے درمیان کوئی موڑنہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کادباؤلیاقت باغ چوک میں بہت زیادہ تھا اوریہاں لیاقت روڈاورآریہ محلہ کی کراسنگ سے بھی ٹریفک کی روانی متاثرہورہی تھی اب جنگ بلڈنگ کے سامنےیوٹرن بننے اورلیاقت روڈمری روڈکراسنگ بندہونے سے یہ دباؤ ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کوریلیف ملاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ سی ٹی اومری روڈکوٹریفک کابہاؤبرقراررکھنے کے لئے اسے مکمل طورپرسگنل فری بناناچاہتےہیں جس سے ٹریفک کی روانی مزیدبہترہوجائے گی ۔اس حوالے سے دونئے یوٹرن بننے سے مری روڈپرنہ صرف ٹریفک کارش کم ہواہے بلکہ مری روڈ کے ساتھ لیاقت روڈ،راشدمنہاس روڈ،کشمیرروڈوغیرہ لنک روڈز پربھی ٹریفک کادباؤپہلے کی نسبت کم ہوگیاہے گوکہ اب بھی شہرمیں ٹریفک کے نظام میں مزیدبہتری کی ضرورت ہے اور اس حوالے سےمریڑچوک،کچہری چوک ،تیلی محلہ چوک میں ٹریفک کے دباؤکوکم کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ادھرسواں پل کی تعمیرسے جہلم روڈسے جی ٹی روڈروات کی جانب جانے والی ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئی ہے ،جب کہ یہاں مزیدایک پل کی تعمیرسے راولپنڈی کی جانب آنے والی ٹریفک کادباؤبھی کم ہوجائے گا۔
تازہ ترین