• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں لاکھوں کی چوریاں، مسلح افراد نے خاتون سے زیورات چھین لئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں ،ایک رکشے ،6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،ملکی وغیرملکی کرنسی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ مورگاہ کوکرنل (ر) یحییٰ جمال نے بتایاکہ چور عسکری 14میں میرے گھرکے تالے توڑکر 40تولے طلائی زیورات ،ڈیڑھ لاکھ روپے ،17سواماراتی درہم ،ایک ہزارکینیڈین ڈالر،تین سوامریکی ڈالر،ایک سوبرطانوی پاؤنڈز،انعامی بانڈزمالیتی چارلاکھ 17ہزارایک سوروپے چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ صادق آبادکو احسن علی نے بتایاکہ آفندی کالونی میں دوموٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پرمجھ سے35ہزارروپے چھین لیے، ملزمان مجھ سےموبائل بھی چھیننے لگے میں نے مزاحمت کی جس پرانہوں نے مجھ پرتین فائرکیے ، میں شدیدزخمی ہوگیا۔ تھانہ صادق آبادکو سیدمنیر احمد نے بتایاکہ اپنی اہلیہ اوربچے کے ہمراہ موٹرسائیکل پرنمرہ مسجد والی گلی مسلم ٹاؤن پہنچے توایک موٹرسائیکل پرسواردونامعلوم ملزم آگئے اورپسٹل تان کرمیری بیوی سے زبردستی طلائی کڑاوزنی چارتولے، چار طلائی چوڑیاں چارتولے اوردوطلائی انگوٹھیاں اترواکرلے گئے ۔ علاقہ کی یونین کونسل27کے وائس چئیرمین حاجی محمداکرم بہاری نے بتایاعلاقہ میں سٹریٹ کرائم میں بہت اضافہ ہوگیاہے مگرپولیس اسے روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ تھانہ ویسٹریج کومظہرحسین نے بتایاکہ لین نمبر2میں میرے گھرکے سامنے مسلح ملزم گن پوائنٹ پرمجھ سےگاڑی نمبراے پی وی239،موبائل اور16ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ ویسٹریج کومحمدعثمان نے بتایاکہ چار مسلح ملزمان مصریال روڈپرمیری دکان ابوبکررائس شاپ میں داخل ہوئے اوراسلحے کی نوک پر70ہزارروپے اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ روات کو ارشد محمود نے بتایاکہ میں اپنے چچا زاد بھائی آصف حسین کے ہمراہ جارہاتھاکہ ڈھوک میجر کے پاس 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4 لڑکوں نے ہمارے موٹر سائیکل کو روکا اور ہم پر اسلحہ تان لیا جو مجھ سے 45سوروپے اور موبائل جبکہ آصف حسین کی جیب سے 8ہزارروپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ پیرودھائی کومحمدنصیرنے بتایاکہ خیابان سرسیدمیں 4لڑکے گن پوائنٹ پرمجھ سے20ہزارروپے چھین کرلے گئے۔ تھانہ سٹی کونجم ریاض نے بتایاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارکمیٹی چوک میں میراموبائل چھین کرلے گیا۔تھانہ پیرودھائی کواعجازنے بتایاکہ پیرودھائی روڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سوارمیراموبائل چھین کرلے گیا۔تھانہ پیرودھائی کوذوالفقارحسین نے بتایاکہ چورمیری بیٹھک کے تالے توڑکر17ہزارروپے اورنصیرکی بیٹھک سے15ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ وارث خان کوظل ہمانے بتایاکہ والدہ کی دوائی لینے گئی تواس دوران کسی نے میرے گھرواقع کمیٹی چوک کی الماری سے طلائی زیورات مالیتی20لاکھ روپے اور 80ہزارروپے چوری کرلیے۔تھانہ نیوٹاؤن کوعبدالرزاق نے بتایاکہ کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارمیری ہمشیرہ کاپرس چھین کرلے گیاجس میں 40ہزارروپےاوردیگرضروری کاغذات تھے۔تھانہ صادق آبادکوعبداللہ نے بتایاکہ نامعلوم چورمیراموبائل ،16ہزارروپے اورمیرے دوست کاموبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کوچودھری شاہدنے بتایاکہ پیپلزکالونی گلی نمبر7میں پیدل جارہاتھاکہ دونامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پرموبائل اور31ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کوشازیہ علی نے بتایاکہ بینک روڈپرنامعلوم شخص میراپرس چھین لے گیاجس میں 35ہزارروپے ،موبائل فون ،اے ٹی ایم کارڈ اورشناختی کارڈتھا۔تھانہ کینٹ کوعاطف شہزادنے بتایاکہ دوران سفرکسی نے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ سول لائن کوسب انسپکٹراظہرحسین نے بتایاکسی نامعلوم چورنے جموں کالونی میں میرے گھرسے موبائل فون چوری کرلیا،تھانہ واہ کینٹ کوآفتاب مصطفیٰ نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرکے تالے توڑکر12تولے وزنی طلائی زیورات اور35ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدرواہ کوملک سہیل اخترنے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرکے تالے توڑکر71ہزارروپے اورطلائی زیورات مالیتی چارلاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کو اسامہ یوسف نے بتایا نامعلوم چور میرے گودام کے تالے توڑکرسولر سسٹم،لائیٹس،پیڈ سٹل فین، بڑی بیٹری، کانٹا مشین،سریا بنڈل تقریبا 600 کلو چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ روات کو نجم الحسن نے بتایا کہ میرے روم سے موبائل چوری ہو گیا ،تھانہ روات کو رحمت علی نے بتایا کہ سائل کی گائے کسی نے چوری کر لی،تھانہ مری کو قدسیہ بی بی نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑکر سات تولے سونا اور 3 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔
تازہ ترین