سندھ کے شہر لاڑکانہ کے گوٹھ صدیق آباد میں کتوں نے حملہ کر کے 12 افراد کو زخمی کر دیا۔
کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں 7 بچے شامل ہیں، تمام زخمیوں کوکتوں کے کاٹے کی (اینٹی ریبیز) ویکسین دی جا رہی ہے۔
چانڈکا اسپتال کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔