نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں نیول چیف نے دفاع وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔
اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں نیول چیف نے دفاع وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی اور پیچیدہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں، جدید ملٹری آپریشنز کیلئے تمام فورسز کا اشتراک مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ کوئی فورس آج کے جنگی ماحول میں تنہا کامیاب نہیں ہوسکتی، پاک بحریہ ہر طرح کے سمندری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر لحظہ تیار ہے۔