ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایونٹ جتوانے کیلئے پُر عزم ہیں۔
اپنے جارح مزاج بیٹنگ اسٹائل سے مشہور آندرے رسل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اُن کی ٹیم فائنل تک آنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹیم کی جیت کے لیے جو ممکن ہوسکا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب مختلف کنڈیشنز ہیں، اُمید ہے کوئٹہ کے لیے صورتحال بھی مختلف ہوگی۔
آندرے رشل نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک قرار دیا۔