• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دگنی رفتار سے بیروزگای بڑھ رہی ہے، عوام وزیراعظم کی معاشی خوشحالی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، بلاول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام وزیراعظم کے معاشی خوش حالی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، ہیں، دگنی رفتار سے ملک میں بیروزگاری بڑھ رہی ہے، بجٹ 2021 میں کم آمدنی والا طبقہ عمران خان کے نشانے پر ہے، بجٹ میں عام آدمی کو معاشی طور پر کچلنے کی سازش کو ناکام بنائینگے،عمران خان امیروں کو ایمنسٹی اسکیمیں دیکر اور غریبوں سے ٹیکس وصول کرکے اپنی عوام دشمنی ثابت کر رہے ہیں۔ بلاول ہائوس سے جاری بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ایس پی آئی انڈکس کے تحت ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک کی بلندی کو چھورہی ہے۔

تازہ ترین