• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 گاڑیاں، 21 موٹرسائیکل غائب، سٹریٹ کرائم، لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 5گاڑیوں ،ایک رکشے، 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ، اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ رتہ امرال کوفریدہ بی بی نے بتایاکہ نامعلوم چوران کے گھر سے 5تولے طلائی زیورات اور85 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ رتہ امرال کو پرویزخان نے بتایااپنی دکان بندکرکے گھرجا رہا تھا بابولعل حسین روڈ پردومسلح لڑکوں نے مجھے روک لیا اور موٹرسائیکل سے نیچے اتارکرمیری جیبوں سے ساڑھے پانچ لاکھ روپےاورموبائل نکال لیے اور میرے ساتھی عظیم کی جیب سے پندرہ سو روپے اورموٹرسائیکل نمبرآرآئی زیڈ 58 کی رجسٹریشن بک نکال کرفرارہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال کومحمدعلی نے بتایاکہ میری بیوی دلشاداپنی کزن کے ساتھ جارہی تھی کہ ایک لڑکامیری بیوی کاپرس چھین کرلے گیا،تھانہ پیرودھائی کومشتاق احمدنے بتایاکہ بلوچ ٹریول ٹرمینل میں موٹرسائیکل پرسوار 2لڑکےمیرے ہاتھ سے موبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کوفاروق خان نے بتایاکہ نامعلوم چور میراپرس چوری کرکے لے گئے جس میں 35ہزارروپے،موبائل اورشناختی کارڈتھا۔تھانہ نیوٹاؤن کوغفاراحمدنے بتایاکہ میری بیوی کا آپریشن تھاجس کے لئے ایک لاکھ 70ہزارروپے لے کرہولی فیملی ہسپتال آیاجہاں گیٹ نمبر6کے اندرسوتے ہوئے کسی نے میری رقم چوری کرلی۔تھانہ نیوٹاؤن کواظہرعلی نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے کمرے سے میرالیپ ٹاپ اوردونوں موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکوسفیان ارشدنے بتایاکہ میرابھائی محمدعلی جہازگراؤنڈ جارہاتھاکہ 2 موٹرسائیکل سواراس کے ہاتھ سے موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کوواہب جمال نے بتایاکہ میٹروسٹیشن کے قریب موبائل پرکال سن رہاتھاکہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوارمیراموبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کوحمادالحسن نے بتایاکہ کسی نے میراموبائل چوری کرلیا۔تھانہ ویسٹریج کومظہرحسین نے بتایاکہ اپنی بیوی کے ہمراہ گولڑہ سے واپس آرہاریس کورس اشارے سے پہلے دوموٹرسائیکل سواروں نے ہمیں روک لیااوراسلحےکی نوک پرمجھ سے آٹھ ہزارروپے اورمیری بیوی کی طلائی بالیاں چھین کرلے گئے،تھانہ نصیرآبادکوظہیرعباس نے بتایاکہ امیرحمزہ کالونی میں دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر35ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ ائرپورٹ کوراجہ قاسم علی نے بتایاکہ گلزارقائدمیں دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرمجھ سےموبائل اورایک سوامریکی ڈالرچھین کرلے گئے،تھانہ صدرواہ کومحمدآصف نے بتایاکہ اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ کارنے میراراستہ روک لیا،دومسلح افرادگاڑی سے اترکرمیرے پاس آئے اوراسلحہ کی نوک پرمجھ سے 40ہزارروپے اورموبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ کینٹ کونائلہ نے بتایاکہ نامعلوم بھکاری میری گاڑی کے ڈیش بورڈسے موبائل مالیتی پچاس ہزارروپے چوری کرکے لے گیا،تھانہ ویسٹریج کوممتازحسین نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرسے موبائل اوردس ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ نصیرآبادکوشیرزمان کیانی نے بتایاکہ چورڈھوک حمیدہ میں میری دکان کے تالے توڑکرساڑھے تین لاکھ روپے کاکپڑاچوری کرکے لے گئے۔ تھانہ نصیرآبادکوشان علی نے بتایاکہ چورآفیسرزکالونی میں میرے گھرکے تالے توڑکرایل سی ڈی ،یوپی ایس ،تین تولے سونا،65ہزارروپے ،انعامی بانڈزاورسلائی مشین چوری کرکے لے گئے،تھانہ سول لائن کوحق نوازنے بتایاکہ میرے کمرے سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ ائرپورٹ کومحمدجمیل نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھرسے دوموبائل اورایک لاکھ اسی ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ ائرپورٹ کوخورشیدنے بتایاکہ گلزارقائدسےموٹرسائیکل سوارمیری بیوی کاپرس چھین کرلے گئے جس میں موبائل ،شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ اورچھ ہزارروپے تھے،تھانہ ائرپورٹ کو دانش مسعودبٹ نے بتایاکہ چورمیری دکان کے درازسے45ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ٹیکسلاکوثاقب شہزادنے بتایاکہ چورمیری پنسارکی دکان سے دولاکھ اسی ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدرواہ کوطارق محمودنے بتایاکہ نامعلوم چورمیری بہن کے مکان کے تالے توڑکر8تولے طلائی زیورات ،سوالاکھ روپے ،گھرکی رجسٹری اورقومی بچت سے متعلقہ کاغذات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو دین نے بتایا کہ چورمیرے گھرکے تالے توڑکر 7 تولے طلائی زیورات اور 10ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو یٰسین احمد نے بتایا کہ نامعلوم چورہمارے گھرکے گیٹ کا کنڈا توڑکرایل ای ڈی ، دوموبائل ،کیمرہ، لیڈیز گھڑی اورڈیڑھ لاکھ روپے چوری کرکے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو ارشد نے بتایا ثمرزارکالونی میں میری فیکٹری سے چور سامان کل مالیتی ایک لاکھ 30ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔
تازہ ترین