مردان ( نمائندہ جنگ) شہری علاقہ باڑی چم میں محبت کی شادی میں ناکامی پر شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر بعدازاں گولی ماکر زندگی کی قیدسے بھی آزاد کردیا۔ اس حوالے سے لیاقت حسین نامی شخص نے پولیس کو بتایاکہ اس کی بہن مسماۃ (ر ض ) نے 8ماہ قبل مختیارگل ساکن پشاور کے ساتھ محبت کی شادی رچارکھی تھی۔ پانچ ماہ قبل گھریلو ناچاقی پر اس کی بہن میکے میں بیٹھی تھی ۔وقوعہ سے چند دن پہلے مخیتارگل نے بیوی کو طلاق دی منگل کے روز ہم سب گھر میں موجود تھے کہ ملزم نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے مسماۃ (ر ض ) کو موت کے گھا ٹ اتاردیا۔