• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گرانفروشی کیخلاف حکمت عملی تبدیل، سامان ضبط، دکانیں سیل

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کے خلاف حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا انتظامی افسران نے پشاور بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 110 کلو گوشت کو ضبط کرتے ہوئے بعد میں فلاحی اداروں میں تقسیم کر دیا۔ پہلے گرانفروشی پر قصائیوں اور دیگر دکانداروں کو گرفتار کر کے بعد میں جرمانہ کیا جاتا تھا لیکن دکاندار جرمانوں کے بعد دوبارہ گرانفروشی پر عوام سے یہ جرمانے وصول کرتے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ پشاور نے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے گرانفروشی پر اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے دکانوں کو سیل کرنے کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم کے ہمراہ اندرون شہر مختلف بازاروں میں قصابوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے اولڈ باڑہ روڈ پر قصابوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمیٰ مکرم نے کوہاٹ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے فقیر آباد میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزار احمد نے کارخانو میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے چارسدہ روڈ پربازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد نے جی ٹی روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 14 قصائیوں کو گرفتار کر تے ہوئے0 11 کلو گوشت کو ضبط کر تے ہوئے بعد میں فلاحی مراکز میں تقسیم کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گرانفروشی پر قصابوں کی گرفتاری کے ساتھ موقع پر موجود گوشت کو بھی ضبط کیا جائے گا اور اس حوالے سے گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جبکہ گرفتار قصابوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین