• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں چکن کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک کمی کر دی گئی ہے۔

ایک دن میں فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 30 روپے کم کر دی گئی ہے،  گزشتہ روز چکن کی قیمت 246 روپے کلو تھی جبکہ آج  216 روپے پر فروخت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور میں چکن کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے پر  عوام کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا گیا  تھا۔

تازہ ترین