مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ انکوائری رپورٹ پر دو ارکان نے دستخط کرنے سے انکار کیا ہے، کمیٹی کے رکن جہانگیر احمد اور انوار الحق نے اختلافی نوٹ لکھے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے دانستہ طور پر ان اختلافی نوٹس کو مسترد کیا ، عثمان بزدار،عمران خان ،زلفی بخاری اورغلام سرور کے سہولت کار ہیں۔