• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، علی محمد خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینٹ میں عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے عبدا لغفور حیدری نے کہا ہےکہ دونوں ایوان متحرک ہوں تو اس دوران اگر آرڈیننس آئیں تو آئین کیا کہتا ہے،صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں اگر کسی نے مجبور ہوکر کسی کا نام لے لیا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اس ذلت کی زندگی سے موت بہتر ہے حامد میر پر حملہ کرنے والے کہاں ہیں۔ ابصار عالم اسد طور اور مطیع اللہ جان پر حملے ہوئے درجنوں صحافی شہید ہوئے ہیں۔ تنگ آمد بجنگ آمد کی کیفیت ہو چکی ہے۔ یہ سنجیدہ معاملہ ہے کہنے کو تو میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے لیکن ان کا حشر کیا ہو رہا ہے صحافیوں کے مطالبات مانے جائیں، اعظم مجید تارڑ نے کہا آزادی رائے اور آزادی صحافت بہت اہم ہے آرڈیننس کی فیکٹری لگی ہوئی ہے۔ ہائوس کا اختتام ہوتے ہی آرڈیننس جاری ہوتے ہیں۔ میڈیا ریگولیشن سامنے ہے آپ آسانیاں پیدا کریں۔ مثبت تنقید کرنے کی اجازت دیں۔ صحافی اور وکلاءپر حملے ہو رہے ہیں۔پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ صحافیوں پر حملے کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا ،بغیر ثبوت کے حساس ادارروں کے خلاف بات نہ کریں، ہدایت اللہ خان نے کہا کہ جنہوں نے صحافیوں کو مارا ہے وہ سب جانتے ہیں۔ بڑے بڑے سورما کون ہیں۔ اشتعال پیدا نہ کریں،قراۃ العین مری نے کہا کہ لیڈر آف دی ہائوس سے سچ کی توقع ہے صحافی عزیز مہمند کے قاتل پکڑے جا چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا ان کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ابصار عالم پر گولی چلانے والے کیا پکڑے جائیں گے ، شہزاد وسیم نے کہا کہ ایک واقعہ ہوتا ہے آپ الزام لگا دیتے ہیں اور فیصلہ بھی دے دیتے ہیں۔ تعصب کی عینک کو اتار کر دیکھیں ،جام مہتاب نے کہا پانی کی کمی کب پوری ہوگی،زرقا سہروردی نے کہا کہ خواتین کو عزت ملنی چاہئے، دلاور خان نے کہا ڈاکٹروں کے مسائل حل کئے جائیں ، اسد طور کے واقعے کی ہم سب مذمت کرتے ہیں صحافی اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کا احتساب کریں جس کے بعد چیئرمین نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ قبل ازیں کہدہ بابرنے توجہ دلاونوٹس پرتوجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ایس ای سی پی میں بلوچستان کی نمائندگی زیرو ہے ، علی محمد خان نے کہا کہ حکومت نے اس ایشوکانوٹس لیا ہے ، ہم ایس ای سی پی کے پالیسی بورڈ میں چاروں صوبوں سےنمائندگی دیں گے۔

تازہ ترین