• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو ڈیم، من پسند ٹھیکیدار کو ساڑھے چار ارب روپے ایڈوانس ادا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیاگیاہے کہ داسو ڈیم کی اراضی کے حصول سے قبل ہی من پسند ٹھیکدار کو نوازنے کےلیے ساڑھے چار ارب روپے موبلائزیشن ایڈوانس کی مد میں ادا کردیےگئے۔ راناتنویرکی زیر صدارت پی اے سی اجلاس،ٹھیکہ چائنہ گاژوب اور رزاق دائودکی کمپنی کو دیاگیا،آڈٹ حکام نے بتایا کہ تھور واپڈا کالونی کاناقص ڈیزائن، سیلاب سےپانچ ارب اکسٹھ کروڑ روپے کانقصان ہوا ، ممبر کمیٹی ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ موبلائزیشن ایڈوانس کی مطلب ہی کرپشن ہے۔ گزشتہ روز پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس راناتنویرکی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں واپڈا کے مالی سال انیس بیس کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ کے پاس داسو ڈیم کیلئےاراضی نہیں تھی تو اتنی رقم ٹھیکدار کوکیوں دے دی ۔ واپڈا حکام نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی فنڈ ریزنگ ورلڈ بنک نے کی،چئیرمین کمیٹی نے کہااگر اپ کے پاس اراضی نہیں تھی تو فنڈ کیوں لیا۔ثنا اللہ مستی خیل نے کہامعاملہ نیب کو بھیج دیں۔

تازہ ترین