• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پر الزام لگے تو درست، اپنوں پر لگے تو غلط،چوہدری نثار

If Pm Is Accued It Is Correct Or If Others Are Accused It Is Incorrect Nisar
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر الزام لگے تو درست، اپنوں پر لگے تو غلط، سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ اور عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیرقانون زاہد حامد اور مشیر قانون ظفراللہ خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میںمزید کہا کہ اپوزیشن بتائے کیا انہیں سپریم کورٹ پر اعتبار نہیں، اپوزیشن چاہتی ہی نہیں کہ پاناما پیپرز کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچے، اپوزیشن حکومت کو منجمد کرنا چاہتی ہے،اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لیے کمیٹی کے نام جلد سامنے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کمیشن کے ٹی او آر کے معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے مگرا پوزیشن کا ہدف کرپشن نہیں، نوازشریف ہیں،اپوزیشن سچ سامنے لانے میں رکاوٹ ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے پانامالیکس پر کمیشن کے قیام کا اعلان کیا، مگر اپوزیشن نہ مانی، تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے کسی بھی افسر کا نام دینے کی پیشکش کی، اپوزیشن پیچھے ہٹ گئی،وزیراعظم نے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کے لیے خط لکھا تو اپوزیشن نے ٹی او آر کا تنازع کھڑا کردیا،اپوزیشن کا ہدف کرپشن نہیں، نواز شریف ہیں۔

وفاقی وزیردا خلہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے مگر کچھ لو گ اسے صرف سڑکوں پر رکھنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کے بچے بھی کمیشن میں پیش ہوں گے ۔

وفاقی وزیرداخلہ نے لاہور پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کےذمہ داروں کی شناخت نادرا سے کرانے کی پیشکش بھی کی ہے۔
تازہ ترین