گلگت ایئرپورٹ سے ملحقہ واٹر چینل ٹوٹ گیا جس کے باعث ایئرپورٹ میں پانی داخل ہو گیا، تاہم پانی کو نکال کر رن وے کو مکمل طورپر کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ کی صورتحال کے پیشِ نظر پی آئی اے کی پرواز پی کے602 کو اسلام آباد روانگی میں تاخیر کا سامنا تھا، اسلام آباد جانیوالے مسافروں کا صبح ساڑھے7 سے روانگی کا انتظار تھا۔
گلگت ایئر پورٹ کے رن وے سے واٹر پمپس کے ذریعے پانی نکال دیا گیا جس کے بعد پی آئی اے کی پرواز پی کے 602 اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔