• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر نے پی آئی اے طیارے کی کھڑکی پر اپنا نمبر لکھ دیا

پاکستانیوں کا اسکول کی ڈیسک پر یا عام عوامی جگہوں پر اپنا نمبر لکھ دینا تو عام بات ہے لیکن پی آئی اے طیارے میں بھی ایک مسافر نے اپنا نمبر لکھ چھوڑا۔

رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں سفر کرنے والے مسافر نے دوران سفر اپنے دو نمبر جہاز کی کھڑکی پر لکھ دیے۔

جہاز کے عملے کی جانب سے ان نمبرز پر رابطہ بھی کیا گیا جس پر اس مسافر نے نہایت مضحکہ خیز جواب دیا۔

جہاز کے عملے کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کو جہاز میں یوں نمبر لکھنے پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے اور آپ نے کیا جہاز کو اپنے اسکول کی ڈیسک سمجھ لیا تھا؟

عملے کی جانب سے میسج میں کہا گیا کہ اس جرم کی پاداش میں آپ کو 15 ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی بھرنا پڑ سکتا ہے۔

مسافر نے اس میسج کے جواب میں لکھا کہ ’یہ نمبر تو تفریح میں لکھ دیا تھا، آپ ہزار، 15 سو مجھ سے لے کر کسی بھی اچھے ڈٹرجنٹ پاؤڈر سے اسے صاف کردیں۔

تازہ ترین