پنجاب بھر میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی پابندی کے ساتھ مزارات کھول دیے گئے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے داتا دربار لاہور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ مزارات زائرین کے لئے کورونا ایس اوپیز کے ساتھ کھول دیےگئے ہیں۔
ترجمان ہیلتھ کیئر صوبے بھر میں ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ مزارات کھولے گئے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔
اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزارات پر کورونا ایس او پیز کا لازماً خیال رکھا جائے۔