جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تیا رکردہ ضابطہ کار میں تضاد ہے،خیبر پختون خوا سے تو اُن کی اپنی لیکس آئی ہیں، صوبائی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کے ٹی او آر بنانے کا اختیار وزیراعظم کو نہیں تو اپوزیشن کو کیسے ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی جماعت کے کارکنوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس ہیں، عمران خان اس پر مستعفی ہوں، پیپلزپارٹی پنجاب میں بطور اپوزیشن جماعت اپنی ساکھ بچانے کے لیے تحریک انصاف کے پیچھے لگی ہے۔