کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے پبلک سروس کمیشن سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں سقم موجود ہے، ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سندھ پبلک سروس کمیشن کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی تمام بھرتیوں کو بھی منسوخ کردیا تھا اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائیگی۔