• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں آ کر روٹی، کپڑا، مکان، روزگار دینگے: بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دائیں بازو کی جماعتوں کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی پی پی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی پی پی معاشی پالیسیاں عام آدمی کے بجٹ کے تحت بناتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کے وعدے کو اپنے ہر دور میں نبھایا ہے۔

تازہ ترین