جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’قیامت‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر سنگِ میل عبور کرلیا۔
ہر دلعزیز اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔
انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز کے بعد نیلم منیر بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
منفرد اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نیلم منیر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک ایک ہزار 966 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی نیلم منیر خان نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 6 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے قریبی عزیز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نیلم منیر کے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ کی کہانی ایک خوبصورت دوشیزہ کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی اپنوں کے درمیان پِس رہی تھی۔ یہ نچلے اوسط درجے کی فیملی کی داستان ہے جن کی دو بیٹیاں افراح اور ثمرہ ہیں۔
جب ثمرہ کے والدین اس کو بتائے بغیر اس کی زندگی کا اہم ترین فیصلہ کرتے ہیں تو اس کا المناک نتیجہ نکلتا ہے جو افراح کو بڑی مشکل صورتحال میں ڈال دیتا ہے کہ یا تو اپنی بہن کے نقش قدم پر چلے یا انتقام کے طور پر اپنے آپ کو قربان کردے۔
محبت اور غم کے اس ڈرامے کی ہدایات ’بندھے اک ڈور سے‘ کے ڈائریکٹر علی فیضان نے دی ہیں۔ ثروت نذیر کی تحریر کو نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس میگاہٹ سیریل کے اہم ستاروں میں احسن خان، نیلم منیر، امر خان اور ہارون شاہد شامل ہیں۔