ملتان کے علاقے رحمت کالونی میں 13 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملتان کے رہائشی 13 سالہ طیب رحمٰن کو 6 روز قبل اس کے گھر کے باہر سے اغواء کر لیا گیا تھا۔
ملزمان نے بچے کے ورثاء سے تاوان طلب کیا تھا، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔
پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی اور آج طیب کی لاش کائیاں پور کے علاقے سے برآمد کر لی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔