• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے: سید فخر امام

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ ملک میں زرعی شعبہ ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزراتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اعلامیئے کے مطابق وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے اسلام آباد میں اقتصادی مشاورتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ یقینی بنانے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے لیے ہماری حکومت نے بہترین منصوبہ بندی کی ہے، اچھے بیج کی افزائش کے لیے چین سے باہمی تعاون کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف اقدامات کے نتیجے میں گندم کی پیداوار میں 41 فیصد اضافے کا امکان ہے، چاول کی پیداوار میں بھی 40 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر سید فخر امام نے مزید کہا کہ ملک میں کپاس کی پیداوار 65 فیصد، مکئی کی پیداوار 40 فیصد اور گنے کی پیداوار میں 22 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر فصلوں کی پیداوار میں بھی 30 فیصد اضافے کا امکان ہے، کپاس کی پیداوار میں اضافے کا براہِ راست جی ڈی پی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین