وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ دونوں صوبوں میں فوری طور پر بچوں کیلیے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں۔
عمران خان نے کھیل کے یہ میدان سرکاری زمینوں پر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بچوں کوصحت مند مشاغل کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کوصحت مند سرگرمیاں فراہم کریں تاکہ انہیں منشیات اوردیگر بُری عادات سے بچاسکیں۔