• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پانیوں کے منبع پر کنٹرول کی کشمکش خطے کے لیے خطرناک


تنازعات نہ صرف انسانوں پر گہرے جذباتی اور نفسیاتی اثرات پیدا کرتے ہیں بلکہ اس کے تانے بانے ماحولیاتی مسائل کے ساتھ بھی جڑے ہوئے ہیں، پانیوں کے منبع پر کنٹرول کی کشمکش خطے کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے، قدرتی وسائل پر بڑھتا دباؤ ماحول کو متاثر کررہا ہے، آزاد کشمیر کے جنگلات اور پانی کے ذخائر قدرت کا انمول تحفہ ہے۔

سمندروں کے سینے سے اٹھنے والے پانی لدے بادلوں کی خوبصورت منزل جموں کشمیر ہزاروں سال سے اپنے منجمد پانی کی ذخائر اور دریاؤں کے سبب میدانوں کی خوشحالی کی علامت ہے۔

قدرتی وسائل پر بڑھتا دباؤ ہمالیا کے پانیوں کے لئے سازگار ماحول کو متاثرہ کرتا جارہا ہے جسے نہ بچایا جا سکا تو کھیت و کھلیان اور صحراؤں میں فرق کرنا مشکل ہو جائے گا۔

پانیوں کے منبع پر کنٹرول کی کشمکش خطے میں کشیدگی اور کشیدگی پانی کے منجمد ذخائر کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے ۔

عام فہم سی بات ہے کہ زمین پر کھِنچی لکیریں ہواؤں کی حدود کا تعین کر نے پر قدرت نہیں رکھتیں ماحول کا بدلاؤ سرحدوں کی پرواہ کئے بغیر سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین