گزشتہ شب چلنے والی آندھی اور طوفانی ہواؤں سے سندھ کے شہر دادو میں میہڑ بائی پاس کے قریب واقع گھر کی چھت کا بیرونی حصہ گر گیا جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں رات گئے چلنے والی آندھی اور طوفانی ہواؤں سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گر گئے۔
کئی علاقوں میں مٹی کے طوفان اور بارش کے بعد بجلی اور مواصلاتی نظام کی بحالی کا کام جاری ہے۔
گزشتہ رات چلنے والی آندھی اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے پول گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی تھی۔
سیپکو ذرائع کے مطابق نوشہرو فیروز میں بجلی کی بحالی میں 10 گھنٹے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔