• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان


کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔

گزشتہ شب سندھ کے دیگر شہروں گھوٹکی، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، رحیم یار خان اور کندھ کوٹ سمیت کئی علاقوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش ہوئی۔

بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

ژوب اور شیرانی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختون خوا اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین