حافظ آباد کے علاقے پنڈی بورے میں 10 سالہ بچی کے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ڈی پی او محمد معصوم کا کہنا ہے کہ بچی کو دارالامان بھجوا دیا گیا ہے۔
بچی کی والدہ نے ایف آئی آر میں موقف دیا کہ شوہر، بیٹی کی شادی زبردستی کروارہا تھا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں باپ سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔