سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر میں نوجوان نے رات گئے فاسٹ فوڈ شاپ پر برگر نہ دینے پر کاؤنٹر پر کھڑے ملازم پر تھپڑ برسا دئیے، کاونٹر ملازم پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، فاسٹ فوڈ انتظامیہ کا موقف دینے سے گریز، ترجمان پولیس کے مطابق گذشتہ رات دیر گئے ایک نوجوان سمیر جتوئی فاسٹ فوڈ کی شاپ پر برگر لینے گیا تو کاونٹر پر کھڑے ملازم نے بتایا کہ کاونٹر بند ہوگیا ہے اور برگر نہیں ہے جس پر ملزم نے کاونٹر ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی فاسٹ فوڈ انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا تھا، بعدازاں فوڈ شاپ کے کاونٹر ملازم امجد علی کی مدعیت میں تین ملزمان سمیر جتوئی، سجاد اور زبیر جتوئی کے خلاف تھانہ آباد میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان سجاد اور زبیر جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے۔