سکھر (بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد ) شکارپور میں ڈاکووں کی جانب سے چند روز قبل پولیس کی اے پی سی پر راکٹ لانچر کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کی شہادت کے بعد پولیس نے ڈاکووں کے خلاف آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے کشمور شکارپور اور سکھر کچے کے علاقے میں تیزی سے پولیس چوکیوں کا قیام، سکھر کچے کے جنگلات میں کشمور اور شکارپور سے ملحقہ کچے کے تمام علاقے سیل کردئیے گئے ہیں اور 21 پولیس چوکیاں قائم کرکے پولیس اہلکار اور کمانڈوز تعینات کیا گیا ہے، پولیس افسران مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کرتے دکھائی دے رہے ہیں، سکھر سے کشمور تک ڈاکووں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق پولیس ڈاکووں کے خلاف کشمور سے سکھر تک ایک منظم اور ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے ڈاکووں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں اور آپریشن ہر ضلع میں سال بھر ہی جاری رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ شکارپور واقعہ کے بعد جو گرینڈ آپریشن کچے کے جنگلات میں شروع کیا جارہا ہے اس کے لئے تیاریاں مکمل ہیں ۔