• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈہرکی حادثہ ،شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور ٹی ایچ کیو میں انفارمیشن ڈیسک قائم

ملتان( سٹاف رپورٹر )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب محمد ندیم قریشی نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قریبی ہسپتالوں کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے اور تیمارداروں اور لواحقین کی ہر ممکن مدد اور تعاون کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین