ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رواں عدالتی ہفتے کا نظرثانی شدہ روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ روسٹر کے مطابق آج 8جون کو لاہور ہائیکورٹ لاہور کے سینئر جج جسٹس محمد امیر بھٹی ملتان بینچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ ملتان بنچ میں 9سنگل اور 4ڈویژن بینچز بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔