• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی موسیقار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔

 اہل خانہ کے مطابق  فرہاد ہمایوں دماغ کے سرطان میں مبتلا تھے، فرہاد ہمایوں کے والد شہزاد ہمایوں معروف کمنٹیٹر تھے اور والدہ نوید شہزاد معروف اداکارہ اور ڈائریکٹر ہیں۔

پاکستانی میوزک بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں کے انتقال کی خبر بینڈ کے تصدیق شدہ فیسبُک پیج پر بھی دی گئی۔


آج صبح بینڈ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ فرہاد ہمایوں اب ہم میں نہیں رہے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ حیرت انگیز فرہاد ہمایوں نے بےشمار چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کبھی اقدار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ روحانی اور فنی دونوں لحاظ سے بہت آگے تھے۔

پوسٹ میں مداحوں، فیملی اور دوستوں سے ان کی مغفرت کی دعا کی اپیل کی گئی۔

موسیقار نے 2018 میں اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں برین ٹیومر ہوگیا ہے جس کا دنیا کے بہترین سرجن نے علاج کیا۔

فرہاد ہمایوں کا بتانا تھا کہ وہ برین ٹیومر میں مبتلا ہوگئے ہیں اس بیماری کا انہیں سیزیئر نامی بیماری کے دوران پتہ چلا۔

سیزیئر ایک اعصابی بیماری ہے جس میں مبتلا شخص کو اچانک دماغ میں کرنٹ جیسے جھٹکے لگتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید