• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرہاد ہمایوں کے انتقال پر فنکار برادری غم میں مبتلا

نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں کی اچانک موت کی خبر نے فنکار برادری کو گہرے دُکھ میں مبتلا کردیا۔

فنکار سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے ساتھی موسیقار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’فرہاد ہمایوں کی موت کی خبر نے غمزدہ کردیا ہے، ایک باصلاحیت نوجوان قسمت کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’زندگی بہت نازک ہے، اللہ فرہاد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

پاکستان کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے فرہاد ہمایوں کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اور شہزاد ہمایوں کا بیٹا اب ہم میں نہیں رہا، بلاشبہ وہ ایک باصلاحیت کمپوزر تھے۔

فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے بھی فرہاد ہمایوں کی موت پر سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید