• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا سے تحفظ فراہم کرتی فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

وفاق نےفائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی ہے، پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی 1 لاکھ 6 ہزار خوراکیں ملی ہیں، پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار ڈوزز ملیں گی۔

حکام کے مطابق سندھ کو 12ہزار اور کے پی کو 8 ہزار ڈوزز ملیں گی، بلوچستان کو ویکسین کی صرف 2 ہزار ڈوز ملیں گی جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملیں گی۔

حکام کے مطابق فائزر ویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی، پاکستان کے 15 شہروں میں ہی الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، کمزور قوت مدافعت کی وضاحت کچھ دیر میں منسٹری کی ویب سائٹ پرکر دی جائیگی۔

تازہ ترین