• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے حکام کی غفلت سے حادثات ہورہے ہیں: اعظم سواتی

وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کی غفلت سے حادثات ہورہے ہیں۔

انہوں نے شیخ زیداسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے، کرپشن کے خلاف جہاد کو انجام تک پہنچاوں گا، کل تک رپورٹ مرتب کرکےذمہ داروں کا تعین ہوگا۔

 اعظم سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو حقائق سے آگاہ کر دیا ہے، سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک بوسیدہ ہو چکا ہے، 1971 کا ٹریک 30 سال بعد تبدیل ہونا تھا جو نہ ہوا ذمہ دار کون ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون کی طرف جانا ہے یا اپنے وسائل سے ٹریک تبدیل کرنا ہے، فیصلہ کل ہوگا۔

تازہ ترین