• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی انسان دوستی، بھارتی مریض کو کولکتہ لے جانے والی ایئرایمبولینس کی ری فیولنگ


بھارت کے ایک مریض شہری کو بغداد سے کولکتہ لے جانے والی ائیر ایمبولینس کو انسانی بنیادوں پر کراچی میں ری فیولنگ کے لیے اترنے کی اجازت دی گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے بھارتی شہر کولکتہ جانے والی ایک ایئرایمبولینس کو انسانی بنیادوں پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور سے ایندھن فراہم کیا گیا۔

حکام کے مطابق پرواز نمبر آر ایچ ایچ 087 کے کپتان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ایندھن فراہمی کے لیے کراچی اترنے کی اجازت طلب کی تھی۔

تفصیلات بتانے پر ایئرپورٹ حکام نے پرواز کو کراچی اترنے کی اجازت دی۔ 

دوپہر ڈھائی بجے کراچی ایئرپورٹ پر اترنے والی ایئر ایمبولینس میں براج روفس گومز نامی بھارتی مریض سوار تھے۔

پرواز کو ہنگامی طور پر ایندھن فراہم کیا گیا جس کے بعد ایئر ایمبولینس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

تازہ ترین